پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے تحت پیٹرولیم پلاننگ اور انالیسس سیل
سے جاری ایک پریس بیان کے مطابق 02نومبر ، 2016 کو خام تیل کی بین الاقوامی
قیمت 44.35 امریکی ڈالر فی بیرل تھی جبکہ یکم نومبر ،2016 کو یہ قیمت
45.78
امریکی ڈالر فی بیرل تھی۔ روپئے کے لحاظ سے یہ قیمت3 نومبر اور یکم نومبر کو بالترتیب 2964.15 روپئے فی بیرل اور 3054.36 روپئے فی بیرل تھی۔ 3 نومبر اور یکم نومبر ، 2016 کو ایک امریکی ڈالر کی قیمت بالترتیب 66.83 روپئے اور 66.71 روپئے تھی۔